ابنا: علاؤالدین بروجردی نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ مذاکرات کے لئے سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ پابندیاں اٹھائي جائيں اور اگر اس طرح کے رویے پر عمل کیا جائے تو مفاہمت کے نزدیک پہنچا جا سکتاہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک گزشتہ ادوار کے مذاکرات کے تجربات کی بنیاد پر عمل کریں ،اگر ان کا رویہ یکطرفہ اور مثبت نہ رہا تو وہ کوئي نتیجہ حاصل نہیں کرپائيں گے۔علاؤالدین بروجردی نے جان کیری کو امریکہ کا وزیر خارجہ بنائے جانے کے بارے میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جان کیری ایران کو حقیقت پسندی کی نگاہ سے دیکھیں گے۔
.......
/169